ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی پی ایل چھوڑ کر وطن لوٹیں گے مورگن

آئی پی ایل چھوڑ کر وطن لوٹیں گے مورگن

Sun, 23 Apr 2017 12:09:23    S.O. News Service

نئی دہلی،22اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آئر لینڈ کے خلاف ہونے والی دو ون ڈے کرکٹ میچوں کی سریز کھیلنے کے لئے انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن آئی پی ایل درمیان میں ہی چھوڑ کر وطن روانہ ہوں گے۔ آئی پی ایل سیزن 10 میں کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے مورگن کو اپنی ٹیم کی قیادت کرنی ہے۔ مورگن کے درمیان ٹورنامنٹ میں واپس جانے سے پنجاب کی ٹیم کو زبردست جھٹکا لگے گا تاہم کرس ووکس اور جوس بٹلر جیسے اسٹار کھلاڑی پورے سیشن کے لئے دستیاب رہیں گے۔ اس سے پہلے آئی پی ایل سیزن 10 میں انگلینڈ کے بہت سے کھلاڑیوں نے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے لئے نیلامی میں ان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل ٹیم مالکان نے موٹی رقم بھی دی تھی۔ رائزنگ پونے سپرجاٹس ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے بین اسٹوکس کو اس سال 14.5 کروڑ میں جبکہ آرسی بی نے فاسٹ بالر ٹامل ملز کو 12 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے۔


Share: